۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی

حوزہ / گزرگاہوں اور پارکوں میں کتوں کو ساتھ لے کر چلنے کے متعلق پوچھے گئے استفتاء کا آیت الله مکارم شیرازی نے جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گزرگاہوں اور پارکوں میں کتوں کو ساتھ لے کر چلنے کے متعلق پوچھے گئے استفتاء کا آیت الله العظمیٰ مکارم شیرازی نے جواب دیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ذکر کر رہے ہیں۔

اس مسئلہ کے متعلق آیت الله مکارم شیرازی سے پوچھے گئے سوال اور ان کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال:

سلام علیکم، کتوں کے مالکان کے گزرگاہوں اور پارکوں (پبلک مقامات) میں اپنے کتوں کو ساتھ لے کر چلنے کے اقدام پر کچھ لوگوں کو اعتراض ہے۔

اس نکتے کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ اسلام میں کتے کے متعلق خاص احکام ہیں اور گزر گاہوں اور پارکوں میں کتوں کو ساتھ لے جانے سے لوگوں کے لیے جانی خطرات کا احتمال اور تکلیف و اذیت کا باعث ہے۔ پبلک مقامات میں کتوں کو ساتھ لے کر چلنے کے متعلق جنابعالی کی نظر کیا ہے؟

جواب:

گذرگاہوں اور پبلک مقامات میں کتوں کو ساتھ لے کر چلنا جائز نہیں ہے اور اگر یہ کام نقصان یا دوسروں کے صدمے(خسارت) کا باعث بنے تو کتے کا مالک نقصان اور خسارت کا ضامن ہو گا۔

والسلام علیکم

دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .